LIVE

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
September 26, 2021
 

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود  بھی برآمد ہوا۔