LIVE

پاکستان نے ورلڈ ملٹری باکسنگ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ویب ڈیسک
September 26, 2021
 

سپاہی بلاول ضیا نے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ماسکو: ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری 58 ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں 36 ممالک کے باکسرز نے شرکت کی۔

سپاہی بلاول ضیا نے ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔