LIVE

امریکا نہیں طالبان اور داعش کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرونگا، چیف پراسیکیوٹر عالمی عدالت

ویب ڈیسک
September 28, 2021
 

گزشتہ برس کابل کی نئی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات خود کرے گی__فوٹو فائل

عالمی فوجداری عدالت  (آئی سی سی) کے نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کے حوالے سے اپنی تحقیقات دوبارہ شروع کریں گے لیکن ان کی توجہ کا مرکز امریکا نہیں بلکہ طالبان اور داعش ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کی جانب سے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات نہیں کریں گے بلکہ افغان طالبان اور داعش پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔

انہوں نے ججوں سے مزید کہا کہ افغانستان میں عدالتی تحقیقات کو دوبارہ شروع کریں جو کہ گزشتہ سال کابل کی درخواست پر روک دی گئی تھی۔ طالبان کی جانب سے افغانستان کا دوبارہ کنٹرول سنبھالنے کے بعد جنگی جرائم کی تحقیقات مناسب طور پر نہیں ہو پائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کابل کی نئی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات خود کرے گی جس کے بعد آئی سی سی نے اپنی انکوائری روک دی تھی۔