LIVE

انسٹا اور فیس بک کا کونسا دلچسپ فیچر اب واٹس ایپ پر بھی استعمال کیا جاسکے گا؟

ویب ڈیسک
September 28, 2021
 

مذکورہ فیچر سے وہ تمام صارفین مستفید ہوسکیں گے جن کے پاس واٹس ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن موجود ہوگا__فوٹو فائل 

پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے جو صارفین کی دلچسپی چیٹ میں مزید بڑھا دے گا۔

واٹس ایپ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح 'میسج ری ایکشن' کے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

ایپ پر پیغامات پر بھرپور جذبات کے اظہار کیلئے یہ فیچر متعارف کروایا جائے گا جو کہ فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے صارفین کیلئے ہوگا__فوٹو: ویب بیٹا انفو

رپورٹ کے مطابق میسج ری ایکشن کا فیچر انسٹا گرام اور فیس بک پر  پہلے سے موجود ہے جو کہ اب جلد واٹس ایپ پر بھی ہوگا جس کے تحت صارف خوشی، غم و غصے سمیت متعدد جذبات کو عیاں کرنے کے اہل ہو ں گے۔

مذکورہ فیچر سے وہ تمام صارفین مستفید ہوسکیں گے جن کے پاس واٹس ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن موجود ہوگا۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے صارفین کیلئے ہوگا تاہم اسے کب تک متعارف کروایا جائے گا، اس حوالے سے حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔