LIVE

برطانیہ میں پاکستان کےسابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
September 28, 2021
 

لندن:  معروف صحافی اور برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد  شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے۔

واجد شمس الحسن اسپتال میں 6 ہفتے سے زیرعلاج تھے، معروف صحافی گزشتہ 2 برس سے علیل تھے۔

اہل خانہ کے مطابق ، واجد شمس الحسن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان  نے  واجد شمس الحسن کے انتقال  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ  واجد  شمس الحسن  نے زندگی بھر جمہوریت ، انسانی حقوق ، آزاد پریس اور پیپلز پارٹی کے لیے وقف کردی۔

خیال رہے کہ   واجد شمس الحسن 2008 میں  برطانیہ میں  پاکستان کے ہائی کمشنر  رہے دوسری جانب وہ  40 سال سے زائد عرصہ صحافت سے بھی وابستہ رہے۔