LIVE

مانسہرہ: 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد کنویں میں گر کر جاں بحق

ویب ڈیسک
September 28, 2021
 

کوہستان کالونی میں 8 سالہ بچی عالیہ کنویں سے پانی نکالتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے کنویں کے اندر جاگری: فائل فوٹو

مانسہرہ کے علاقے کوہستان کالونی میں کنویں میں گرنے سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق مانسہرہ کے مضافاتی علاقے کوہستان کالونی میں 8 سالہ بچی عالیہ کنویں سے پانی نکالتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے کنویں کے اندر جاگری جسے بچانے کی کوشش میں اجمل نامی رشتہ دار بھی کنویں میں گرکر ڈوب گیا۔ 

اہلخانہ کی چیخ وپکار سن کر حمیداللہ نامی پڑوسی نے دونوں کو نکالنے کی کوشش کی مگر وہ بھی کنویں میں گرگیا۔

مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے لاشیں کنویں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیں۔