LIVE

گلگت میں مسافروں سے بھری وین نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
September 28, 2021
 

حادثے میں کچھ افراد کے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ریسکیو حکام— فوٹو:فائل

گلگت میں شاہراہ قراقرم پر مسافروں سے بھری وین نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں جوتل سے گلگت آنے والی مسافروں سے بھری وین موڑ کاٹتے ہوئے گہرے نالے میں جاگری۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کچھ افراد کے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔