LIVE

ریا چکرورتی کو بگ باس کیلئے ہفتہ وار کتنے معاوضے کی پیشکش ہوئی؟

ویب ڈیسک
September 29, 2021
 

اداکارہ نے ان خبروں کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی__فوٹو فائل

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہیں معروف رئیلٹی شو بگ باس 15 میں شرکت کیلئے پروگرام کی تاریخ کی سب سے بھاری رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ریا بگ باس 15 کا حصہ ہوں گی تاہم اس بارے میں بگ باس کے منتظمین یا اداکارہ کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا نہ ہی ان خبروں کی تردید کی گئی۔

اب بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریا چکرورتی کو ہر ہفتے 35 لاکھ بھارتی روپے کے عوض پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، یہ بھاری رقم بگ باس میں اب تک کسی سلیبریٹی کو نہیں دی گئی۔

یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ریا کو ممبئی کے علاقے اندھیری میں اسی اسٹوڈیو میں دیکھا گیا جس میں بگ باس 15 کی کنفرم کنٹسٹنٹ اداکارہ تیجسوی پراکاش اور سابق کنٹسٹنٹ دلجیت کور کو دیکھا گیا تھا۔