LIVE

خیرپور کے مندر میں خاتون گداگر کے ساتھ زیادتی کا انکشاف

جنگ نیوز
October 04, 2021
 

مندر کے اندر اور باہر لوگوں کا ہجوم لگنے پر لڑکا ہجوم کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا/ فائل فوٹو

خیرپور کے مندر میں ہندو لڑکے کی جانب سے خاتون گداگر کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تاریخی شہر چونڈکو کے مندر میں ہندو لڑکے کی جانب سے خاتون گداگر کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا۔

واقعے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ چونڈکو شہر کا نوجوان کاروباری ہندو لڑکا ایک گداگر کو پیسوں کی لالچ دے کر مندر میں لے گیا، لڑکے کی جانب سے گداگر کو مندر میں لے جانے کی اطلاع پر شہر کے ہندو اور مسلمان مندر میں پہنچ گئے۔

مندر کے اندر اور باہر لوگوں کا ہجوم لگنے پر لڑکا ہجوم  کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔