LIVE

پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 11 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا

ویب ڈیسک
October 07, 2021
 

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 11 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارے میں 100  اعشاریہ 62 فیصد اضافہ ہوا۔

برآمدات 6 ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اور درآمدات 18 ارب 63 کروڑ ایک لاکھ ڈالرز رہیں۔