LIVE

فٹبال: اٹلی کی مسلسل 37 فتوحات کا سلسلہ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک
October 07, 2021
 

مسلسل 37 میچز میں فتوحات حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ بنانے والی اٹلی کی ٹیم کو اسپین نے ہرادیا۔

یوئیفا نیشن لیگ کے سیمی فائنل میں اسپینش ٹیم نے دو ایک سے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ اسپین کی جانب سے فیرن ٹوریس نے دو گول کیے۔

نیشن لیگ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپین کے فیرن ٹوریس نے 17 ویں منٹ میں مائیکل اویارزبل کے کراس پر خوبصورت گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

میچ کے 42 ویں منٹ میں اطالوی ڈیفینڈر بونوچی کو ریڈ کارڈ دکھادیا گیا۔ اسپین نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور گول کردیا۔ فیرن ٹوریس نے ایک بار پھر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

دوسرے ہاف میں اٹلی کی جانب سے  پیلگ رینی نے گول کرکے برتری کم کی لیکن اسپین نے میچ دو ایک سے جیت کر یوئیفا نیشن کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

اٹلی کو مسلسل 37 فتوحات کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔