LIVE

گوری خان کو گرفتار بیٹے آریان کو برگر کھلانے کی اجازت نہ ملی

ویب ڈیسک
October 08, 2021
 

بھارتی میڈیا رپورٹس میں شاہ رخ خان کے عملے کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں: فوٹو بھارتی میڈیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان گزشتہ ہفتے  منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سے اب تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی)کی تحویل میں ہیں ۔

اب شاہ رخ خان کے اسٹاف کی جانب سے آریان خان کے لیے کھانے اور دیگر ضروریات  کی چیزیں پہنچانے کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں شاہ رخ خان کے عملے کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیر نظر تصاویر شاہ رخ کے اسٹاف کی ہیں جب کہ تصاویر میں چند افراد کو آریان خان کےلیے کھانا اور دیگر ضروریات کا سامان  لے  جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں چند افراد کو آریان خان کےلیے کھانا اور دیگر ضروریات کا سامان لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے— فوٹو بھارتی میڈیا 

تصاویر میں موجود عملہ آریان کے لیے سوٹ کیس، ٹفن باکس اور شاپرز لے جاتے ہوئے  دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند دن قبل شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان بھی برگر لے کر این سی بی کے دفتر پہنچی تھیں جہاں انہوں نے آریان کو برگر کھلانے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم این سی بی حکام نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

عملہ آریان خان کے لیے سوٹ کیس ، ٹفن باکس اور شاپرز لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹو بھارتی میڈیا

خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ روز بھارتی عدالت نے آریان اور دیگر 7 ملزمان کو 14 روزہ کیلئے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا۔