LIVE

گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک
October 09, 2021
 

گلوکار کی والدہ کی تدفین 10 اکتوبر کو ہوگی/ فائل فوٹو

پاکستان کے مقبول گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں۔

فاخر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ راشدہ طاہر خالقِ حقیقی سے جاملی ہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ ان کی تدفین 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

گلوکار  فاخرکی پوسٹ پر مداح دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کررہے ہیں۔