LIVE

فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
October 09, 2021
 

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے__فوٹو: انسٹاگرام 

اداکارہ سارہ خان نے فلک شبیر کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بیٹی کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔

سارہ خان نے بیٹی کی پیدائش کے بعد انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں فلک اپنی بیٹی عالیانہ کو گود میں اٹھائے کھڑے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک اپنی بیٹی کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔ 

سارہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں قرآنِ مجید کی سورۃ الرحمٰن کی آیت بھی لکھی۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو گزشتہ روز شیئر کی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی اور بتایا کہ اس کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔