LIVE

قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی، ٹریننگ کی اجازت مل گئی

سہیل عمران
October 09, 2021
 

قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گا/ فائل فوٹو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔

قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی جس کے بعد اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گا جب کہ پیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشنز ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوں گے۔

قومی اسکواڈ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلے گا جب کہ اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔