LIVE

نیلم منیر کی پشتو گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
October 09, 2021
 

کچھ عرصہ قبل بھی نیلم منیر کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی__فوٹو فائل

اداکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پشتو گانے پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کو ویڈیو میں ساڑھی میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کب کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو پر جہاں کچھ صارفین کو اداکارہ کا یہ انداز پسند آیا وہیں متعدد افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔

ایک صارف نے اداکارہ کو یوں دنیا سے غافل ڈانس کرتے دیکھ کر انہیں 'ملنگ' قرار دیا۔

خیال رہے کچھ عرصہ قبل بھی نیلم منیر کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے گاڑی میں سفر کے دوران ڈانس اسٹیپ کیے تھے۔ 

نیلم کا ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ کسی دوست کی جانب سے مذکورہ ویڈیو لیک کی گئی تھی۔