LIVE

لاہور میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی

ویب ڈیسک
October 10, 2021
 

لاہور میں ڈینگی کیسز  میں اضافے کے پیش نظر اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں بچے بھی ڈینگی بخار سے متاثر  ہونے لگے ہیں، ڈینگی کیسز میں بڑھتے اضافے کے باعث سرکاری اور  پرائیوٹ اسپتالوں میں بستر کم پڑنے لگے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے مختص بستروں پر  بھی ڈينگی کے مریض زيرِ علاج ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا تیار کردہ ایکسپو فیلڈ اسپتال اب تک فعال نہیں ہو سکا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی شدت اختیار کرنے لگا ہے اور شہر اقتدار میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1000 سے زائد ہو چکی ہے۔