پاکستان
Time 09 اکتوبر ، 2021

ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، خدشہ ہے صورتحال 2019 جیسی نہ ہوجائے: طبی ماہرین

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں لہٰذا خدشہ ہےکہ صورتحال 2019 جیسی نہ ہوجائے۔

ماہرانفیکشن ڈیزیزڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر سعید خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کی چار اقسام ہیں جن میں ڈین وی ون، ٹو ،تھری اور فورشامل ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ انسانی جسم میں پہلے سے موجود اینٹی باڈیز ڈینگی وائرس کی ڈین وی ٹو قسم کے لیے مفید ثابت ہورہے ہیں۔

ڈاکٹرسعید خان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں خواتین اور بچے بھی ڈینگی میں مبتلا ہوکر داخل ہورہے ہیں جب کہ پہلے سے ڈینگی کاشکار افراد تیزی سے ڈینگی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے اور ٹھہرے ہوئے پانی میں تیزی سے پیدا ہوتا ہے۔


مزید خبریں :