LIVE

انگلینڈ سمجھتا ہے وہ پاکستان سے کھیل کر احسان کررہا ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
October 11, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت سے شروع کی گئی جعلی بات پر اسٹیڈیم کے اندر سے ٹور منسوخ کیا۔

برطانوی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے دورہ پاکستان ختم کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کا امیر ترین بورڈ ہونےکے باعث بھارت عالمی کرکٹ کوکنٹرول کرتا ہے ، ان کا جوجی چاہتا ہے وہ کہتے ہیں اورکسی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ بھارت کےساتھ ایسا کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں آج بھی یہ احساس پایا جاتاہےکہ وہ پاکستان جیسے ممالک سےکھیل کر ان پر احسان کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان کی ٹیم ایسے وقت پر انگلینڈ گئی تھی جب کوئی ٹیم وہاں جانے کو  تیار نہ تھی، اگر ایسا ان کےساتھ ہوتا توان کے کیا احساسات ہوتے۔