LIVE

ویڈیو: دھرمیندر نے اپنی پہلی گاڑی دکھادی، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ویب ڈیسک
October 11, 2021
 

بالی وڈ کے معروف اداکار دھر میندر  نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی پہلی گاڑی کی ویڈیو صارفین کے ساتھ شیئر کی ، آپ اس کی قیمت جان کر  حیران رہ جائیں گے۔

دھرمیندر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 1960 میں خریدی گئی اپنی پہلی گاڑی ، فیاٹ (Fiat)  دکھا رہے ہیں۔

دھر میندر ویڈیو میں کہتے ہیں کہ 'ہیلو دوستوں  ، میری پہلی کار ،میں نے اسے صرف 18 ہزار بھارتی روپے ( یعنی 40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں خریدا) تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ان دنوں 18 ہزار  ایک بڑی  رقم تھی ، میں نے اس گاڑی کو اچھی طرح رکھا ہوا ہے ۔

 دھر میندر نے صارفین سے کہا کہ دعا کریں کہ یہ گاڑی ہمیشہ میرے ساتھ ہی رہے۔

رپورٹس کے مطابق  آج اس گاڑی کی قیمت تقریباً 10 لاکھ بھارتی  روپے ہے۔