حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 19 اکتوبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔