LIVE

شوہر نےعیادت کیلئے اسپتال آنے پر بیوی کو طلاق دے دی

ویب ڈیسک
October 13, 2021
 

مذکورہ شخص نے تیسری شادی کے وقت بیوی کے سامنے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ اس شادی کو راز رکھے گی__فوٹو فائل

سعودی عرب میں خاتون کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آیاجس میں ان کے شوہر نے انہیں اچانک طلاق دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص نے تیسری شادی کے وقت بیوی کے سامنے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ اس شادی کو راز رکھے گی اور اس شخص کے گھر میں کسی کو پتا نہیں چلنے دی گی کہ وہ اس کی منکوحہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہری نے یہ شرط اس لیے رکھی تھی کیونکہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس کی دو بیویاں تھیں،  تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی وہ بیمار ہوگیا اور اسے اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

مذکورہ شخص کی بیوی شوہر کی طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر اسپتال پہنچی لیکن شوہر کا ردعمل دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

اسپتال پہنچنے پر شوہر کی پہلی دو بیویاں وہاں موجود تھیں جو تیسری اہلیہ کو دیکھ کر غصے میں آگئیں تاہم بیویوں کے کہنے اور راز کو راز نہ رکھنے کے وعدے پر قائم نہ رہنے کے باعث شوہر نے تیسری بیوی کو فوری طور پر طلاق دے دی۔