LIVE

پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کیلئے دوا دینے کی مہم، 22 طلبہ کی طبیعت خراب ہوگئی

ویب ڈیسک
October 13, 2021
 

غنودگی، سردرد اور قے کی شکایت پراسپتال لائے گئے طلبہ کو طبی امداد کے بعدگھربھیج دیا، اسپتال انتظامیہ— فوٹو:فائل

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکولوں میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا دینے کی مہم کے دوران 22 طلبہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ 

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مردان کے مختلف اسکولوں کے طلبہ کو پیٹ کے کیڑے مارنے کیلئے دوا دینے کی مہم جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج مہم کے دوران جب گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم خان کلی میں دوا دی گئی تو 22 طلبہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بچوں کوغنودگی، سر درد اور قے پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں گھربھیج دیاگیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدداسکولوں میں یہ مہم جاری ہے تاہم بچوں میں خوف کےباعث ایسا ہوا۔