LIVE

وزیراعظم سٹیزن پورٹل کا اطلاق صوبائی ملازمین پر نہیں ہوتا: پشاور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک
October 14, 2021
 

پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو کا اطلاق صوبائی ملازمین پر نہیں ہوتا۔

پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل اورپی ایم ڈی یوکو صوبائی ملازمین کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو کا اطلاق صوبائی ملازمین پرنہیں ہوگا، صوبائی ملازمین سٹیزن پورٹل کےدائرہ اختیارسے باہر ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یوکے تحت صوبائی ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکے گی۔