LIVE

افغان صوبے کنڑ میں دھماکا، ضلعی پولیس چیف ہلاک

ویب ڈیسک
October 14, 2021
 

دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا: طالبان عہدیدار. فوٹو: سوشل میڈیا

افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکا سے ضلع شگل کا پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، دھماکے میں شگل ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا: طالبان عہدیدار۔ فوٹو: سوشل میڈیا

رپورٹ کے مطابق کنڑ اسپتال کی انتظامیہ نے 11 زخمیوں کے اسپتال لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں 4 طالبان اراکین اور 7شہری شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔