LIVE

بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک
October 14, 2021
 

 خاتون افسر کا تعلق اترکھنڈ سے تھا اور وہ تین ماہ کی ٹریننگ کے لیے جے پور آئی تھیں/ فائل فوٹو

بھارتی فوج کی خاتون افسر نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں جن کے خودکشی کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون افسر کا تعلق اترکھنڈ سے تھا اور وہ تین ماہ کی ٹریننگ کے لیے جے پور آئی تھیں۔

پولیس کے مطابق خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی شادی بھی کرنل سے ہوئی تھی اور ان کے اپنے شوہر سے طلاق کے معاملات چل رہے تھے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ خاتون نے گھریلو تنازعات کے باعث خودکشی کی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے پاس سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا تاہم ان کے پاس سے ان کے والد کا ایک پرانا خط ملا ہے جب کہ خاتون کے والد خود بھی ریٹائرڈ فوجی ہیں۔