LIVE

آریان خان کی ایک اور پرانی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
October 16, 2021
 

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کی ان دنوں ایک اور پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

اس سے قبل بھی آریان خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں غریب بچوں کے ساتھ شفقت بھرا سلوک کرتے دیکھا گیا تھا۔

تاہم اب آریان کی اس ویڈیو میں انہیں گٹار کے ساتھ گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں آریان خان اپنے ایک دوست کے ساتھ گٹار بجا کر گلوکار چارلی پوتھ کا ہٹ گانا ’اٹینشن‘ گاتے ہوئے دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جب کہ کچھ افراد نے آریان کو شاہ رخ کا ہم شکل بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پارٹی سے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ان دنوں جیل میں ہیں۔