LIVE

عالمی صرافہ مارکیٹ میں رواں ہفتے سونے کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک
October 16, 2021
 

 سونے کی فی اونس قیمت 1768.20 ڈالر ہوگئی/ فائل فوٹو

عالمی صرافہ مارکیٹ میں رواں ہفتے سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر اضافہ دیکھا گیا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک ہفتے میں سونے کی قدر 10.80 ڈالر فی اونس بڑھی جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1768.20 ڈالر ہوگئی۔

کاروباری ہفتے میں سونے کی بلند ترین قدر1801.75 ڈالر فی اونس اور کم ترین قدر 1750.05 ڈالر فی اونس رہی۔