LIVE

بھارت کیخلاف میچ: قومی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے؟

ویب ڈیسک
October 19, 2021
 

قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ میچ کے لیے حکمت عملی طے کرلی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہےاور بھارت سے اہم میچ میں بھی سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور  آصف علی کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے جب کہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی کمبی نیشن کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ رات کے اوقات میں کھیلے جانے والے میچ میں اوس کا فیکٹر اہم ہوگا۔

واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔