LIVE

’بالی وڈ کے دو بڑے خانز بھی جلد جیل جاسکتے ہیں‘، بھارتی اداکار کا دعویٰ

ویب ڈیسک
October 19, 2021
 

'وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں'__فوٹو فائل

بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنا اگلا شکار بالی وڈ کے دو مزید خانز کو بنانے والی ہے۔

کے آر کے نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے مطابق بالی وڈ کے مزید 2 خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔

فلمی ناقد نے مزید لکھا کہ وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں۔

کمال راشد نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ وہ دونوں خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کا ہاتھ ہے۔