LIVE

شادی پر چلانے کیلئے پاکستان کا بہترین گانا کونسا ہے؟ جمائما کی ٹوئٹ پر تجاویز کی بھرمار

ویب ڈیسک
October 20, 2021
 

 وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے  سوشل میڈیا صارفین سے شادی پر چلنے والے پاکستانی گانوں کی لسٹ مانگ لی۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ سوال پوچھ کر تہلکہ مچا دیا کہ شادی پر چلانے کے لیے آج کل پاکستان کا بہترین پاپ گانا کون سا ہے؟

جمائما گولڈ اسمتھ نے شادی پر چلانے کے لیے پاکستانی گانا کیا پوچھا، سب اپنی اپنی تجاویز لے کر آ گئے۔

کسی نے ’لٹھے دی چادر‘ کی فرمائش کی تو کسی نے کہا کہ شادی پر ’تبدیلی آئی رے‘ چلا دیں۔

ایک من چلے نے تو مسلم لیگ ن کا ترانہ چلانے کی فرمائش کر دی جبکہ ایک صارف نے جمائما سے میشا شفیع کی آواز میں گانا ’آیا لاڑھیے نی تیرا‘ چلانے کا کہا۔

ان کے سوال پر لوگوں نے گانے تو بہت سے تجویز کیے مگر ایک سوال یہ بھی ہے کہ یہ گانا کس کی شادی پر چلانے کے لیے چاہیے؟ 

یاد رہے کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان کی عمر 25 سال اور قاسم کی عمر22 سال ہے۔