LIVE

قرنطینہ کے دوران گانے لکھے: آئمہ بیگ

ویب ڈیسک
October 21, 2021
 

حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے منگیتر شہباز شگری کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شریک ہوئیں/ فائل فوٹو

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے قرنطینہ کے دوران گانے لکھے۔

حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے منگیتر شہباز شگری کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شریک ہوئیں اور اس دوران اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

آئمہ نے بتایا مجھے یاد ہے کہ جب عالمی وبا کورونا کے آنے کے بعد قرنطینہ کا آغاز کیا گیا تھا تو میں نے اس رمضان میں بیٹھ کر گانے لکھے۔

آئمہ کا کہنا تھا کہ کیوں کہ گانے کے حوالے سے ایک پروڈیو سر کی نظر کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا میں نے وہ گانے شیراز کو دکھائے اور انہیں میرے لکھے گئے گانے پر یقین نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ شیراز نے گانوں کو دیکھنے کے بعد ان میں کچھ تبدیلیاں کیں۔