LIVE

ویڈیو :دلہا ڈانس کرتے ہوئے دلہن کو لے کر گر پڑا

ویب ڈیسک
October 21, 2021
 

شادی کی رسومات جہاں شادی کو یادگار بنادیتی ہیں وہیں شادی جیسے موقع پر کچھ ایسے دردناک واقعات بھی زندگی بھر کے لیے ان لمحات کو یاد رکھنے کی وجہ بن جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن دلہا کو شادی میں شریک مہمانوں کے درمیان اسٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر خوشی سے سرشار دلہن دلہا کو ڈانس کرتے دیکھ کر تمام مہمان تالیاں بھی بجارہے ہیں لیکن اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور دولہا اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دلہن کو لے کر گر پڑا۔

ویڈیو میں دلہا دلہن کے گرنے کے باوجود مہمانوں کو ہنستے اور ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔