LIVE

70 سالہ خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک
October 21, 2021
 

جب یہ پہلی بار ہمارے پاس آئی تھیں تو ہم نے انہیں بتایا کہ اتنی بڑی عمر میں بچے کی پیدائش ناممکن ہے، ڈاکٹر__فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ میں 70 سالہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیون بین رباری نامی خاتون نے ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کے طریقہ کار سے بذریعہ آپریشن بچے کو جنم دیا۔

خاتون کے ڈاکٹر نریش بھانوشالی نے بتایا کہ جب خاتون پہلی بار ہمارے پاس آئی تھیں تو ہم نے انہیں بتایا کہ اتنی بڑی عمر میں بچے کی پیدائش ناممکن ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ انہیں بچہ چاہیے۔اس عمر میں بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کی پیدائش کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

دونوں میاں بیوی کو بچے کی بہت خواہش تھی اور دونوں کافی عرصے سے بچے کے انتظار میں تھے، ڈاکٹر__فوٹو: بھارتی میڈیا 

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ خاتون کی عمر کی وجہ سے اس کیس کو ہینڈل کرنے میں کافی سوچ بچار کی لیکن بعد میں یہ کیس لے لیا گیا، دونوں میاں بیوی کو بچے کی بہت خواہش تھی اور دونوں کافی عرصے سے بچے کے انتظار میں تھے۔ 

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچہ بالکل صحت مند و تندرست ہے جب کہ اس کی ماں جیون بین رباری کی صحت بھی ٹھیک ہے۔