LIVE

ویڈیو: شاہ رخ کو بیٹے سے ملنے جانے پر جیل کے باہر کن حالات کا سامنا کرنا پڑا؟

ویب ڈیسک
October 22, 2021
 

شاہ رخ خان گزشتہ روز بیٹے آریان خان سے ملنے کے لیے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل پہنچے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شاہ رخ گزشتہ روز منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان سے ملنے کے لیے جیل پہنچے تھے جہاں بالی وڈ کنگ نے بیٹے سے 18 منٹ بذریعہ انٹرکام بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران آریان اور شاہ رخ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور زاروقطار رو دیے۔

بعد ازاں شاہ رخ کی جیل کے باہر گاڑی تک جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،ویڈیو میں انہیں مداحوں کے سامنے عاجزی سے ملتے، بار بار ہاتھ جوڑ تے اور ہاتھ ملاتے بھی دیکھا گیا۔

اس دوران اداکار جیل کے باہر موجود میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیے بغیر چلے گئے۔