LIVE

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا: وزارت خزانہ

ویب ڈیسک
October 22, 2021
 

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

کنٹری نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کی تکمیل کے لیے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف عہدیدا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے امریکا میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیے تھے اور اس حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جلد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔