LIVE

گوجرانوالہ: کالعدم تنظیم کے مظاہرے کے سبب جی ٹی روڈ چھٹے روز بھی بند

ویب ڈیسک
October 27, 2021
 

کالعدم تنظیم کی ریلی کے سبب گوجرانوالہ شہر کے دونوں اطراف میں جی ٹی روڈ آج  چھٹے روز بھی بند ہے۔

جیو نیوز  کے مطابق سادھوکی کے مقام پر جی ٹی روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے اور پولیس نے کنٹینرز کے ساتھ مٹی ڈال کر پیدل گزرنے کے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

 دریائے چناب پل سے پہلے جی ٹی روڈ  پر  12 فٹ چوڑی اور کئی فٹ گہری خندق بھی کھودی گئی ہے جس سےشہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کاسامنا ہے۔

خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے مظاہرین کا مرید کے میں دھرنا جاری ہے جہاں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور مرید کے سے نارووال اور شیخوپورہ جانے والی سڑکیں بھی بند کررکھی ہیں۔