25 اکتوبر ، 2021
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی ریلی کے چوتھے روز مظاہرین نے مریدکے سے لاہور کیلئے جی ٹی روڈ کی ایک طرف سے رکاوٹیں ختم کردیں۔
کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد مریدکے میں پڑاؤ ڈالا ہوا ہے۔
ریلی کے چوتھے روز مظاہرین نے مریدکے سے لاہور کیلئے جی ٹی روڈ کی ایک طرف سے رکاوٹیں ہٹا دیں جس کے بعد اب مریدکے سے لاہور کیلئے ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔
مریدکے سے گوجرانوالا جانے کیلئے رکاوٹیں بدستور موجود ہیں۔
جی ٹی روڈ پر مریدکے سے لیکر گوجرانوالا تک مظاہرین کے دھرنے اور کنٹینرز کے باعث راستے بند ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔