LIVE

اگلی بار بڑا مینڈیٹ ملا تو جنوبی پنجاب صوبے کا مسئلہ جلد حل ہوگا، جہانگیر ترین

ویب ڈیسک
October 28, 2021
 

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اختیارات سرائیکی عوام کے سپرد کیے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ اگلی بار بڑا مینڈیٹ ملا تو صوبے کا مسئلہ جلد حل ہوگا، جنوبی پنجاب صوبہ خطے کی ضرورت ہے، کوئی سیاسی منظر نامہ تبدیل نہیں ہورہا۔

یہ بات انہوں نے ملتان میں نشتر اسپتال میں سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کے جنوبی پنجاب صوبہ اس خطے کی ضرورت ہے ہمیں اگلی دفعہ مینڈیٹ ملا تو صوبے کا مسئلہ حل ہو جائے گا، جنوبی پنجاب صوبہ اس لیے پیچھے رہ گیا کے سابقہ حکومتوں نے اس خطے کی عوام کا خیال نہیں رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاکر شجاع آبادی کی وائرل ویڈیو دیکھی تو افسوس ہوا اس لیے خود ان کی عیادت کرنے آیا ہوں۔

جہانگیر ترین نے شاکر شجاع آبادی کو 5 لاکھ روپے دیے اور پچاس ہزار روپے ماہانہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کے شاکر شجاع آبادی اس خطے کی آواز ہیں ان کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے ۔