سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کو سائیکل پر اسپتال لیجانے کی ویڈیو وائرل

سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ 

سرائیکی شاعرکو موٹرسائیکل پراسپتال لےجانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہےجس نے ان کے مداحوں کو اداس کردیا ہے۔

شاکر شجاع آبادی کے بیٹے کا والد کو موٹر سائیکل پر اسپتال لے جانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ والد کی حالت خراب ہونے پر حکیم  کے پاس لےکر گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اتنی آمدنی نہیں کہ والد کو ٹیکسی پر  اسپتال لے جاتے۔

 شاعر کے بیٹے نے شکوہ کرتے ہوئے  مزید بتایا کہ حکومتی کاغذات میں ہمیں وظیفہ دیا جاتا ہے مگر ملتا نہیں۔

مزید خبریں :