LIVE

آصف علی کا گن شاٹ جشن، بھارتی میڈیا نے دھونی کے جشن سے تشبیہ دے دی

ویب ڈیسک
October 30, 2021
 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گزشتہ روز سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کو جیت دلوانے کے بعد منفرد انداز میں گن شاٹ جشن منایا ۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے آصف علی کے جشن کو سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے جشن سے تشبیہ دے دی۔ 

16 برس قبل سری لنکا کے خلاف سنچری کرنے پر دھونی نے گن شاٹ جشن منایا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جہاں پاکستان نے اپنے ابتدائی تینوں میچز جیت لیے ہیں۔