Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
افغانستان کیخلاف 4 چھکے لگانے والے آصف علی کا منفرد جشن | کھیل - Geo.tv

Time 29 اکتوبر ، 2021
کھیل

افغانستان کیخلاف 4 چھکے لگانے والے آصف علی کا منفرد جشن

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں  پاکستان نے آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے کریم جنت کو 4 چھکے لگا کر میچ  ایک اوور پہلے ہی ختم کردیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کو جیت دلوانے کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں 5میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اس وقت پاکستان گروپ 2 میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا چوتھا میچ 2 نومبر کو نمیبیا کے خلاف ابوظبی میں کھیلے گا۔

مزید خبریں :