محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں آج سے 10 فیصد اضافہ کردیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریلوے کا کہنا ہے کہ 2019 کے بعد کرایوں میں اب اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 برسوں سے مسلسل تنخواہوں میں اضافہ ہوا لیکن کرائے نہیں بڑھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی وجہ سے کرایہ بڑھانا مجبوری ہے۔