LIVE

ویڈیو: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گلے ملنے پر مودی کو پیچھے ہٹادیا

ویب ڈیسک
November 02, 2021
 

بڑے بڑے رہنماؤں سے گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی گلاسگو کانفرنس میں بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔

نریندر مودی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پرناگواری واضح ہوگئی۔

گوتریس نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو آہستہ سے پیچھے کردیا__فوٹو: فائل

کورونا وبا کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے اپنا منہ تک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قریب لے گئے جس سے گوتریس نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو آہستہ سے پیچھے کردیا۔

نریندر مودی اسٹیج پر آئے تو انہوں نے پہلے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی__فوٹو: فائل

نریندر مودی اسٹیج پر آئے تو انہوں نے پہلے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی پھر وہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی جانب بڑھے۔