LIVE

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگے کردیے گئے

ویب ڈیسک
November 03, 2021
 

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگے کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔