وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میٹرواسٹیشن سے ملنے والی 12 سالہ بچی کی لاش کی شناخت ہوگئی۔
اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے 8 نومبر کی صبح میٹرو سٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش پولیس کو ملی تھی۔
بچی کے لواحقین کی تلاش ہفتہ بھر جاری رکھنے کے بعد مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے ترلائی اسلام آباد کے رہائشی واجد نے بتایا کہ بچی کا نام صالحہ فاطمہ ہے اور گولڑہ دربار سے لاپتہ ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ اتوارصبح گولڑہ دربار پر نیند سے جاگا تو بچی غائب تھی، بھائی نے سوشل میڈیا پر اشتہار دیکھ کر قتل ہونے کی اطلاع دی۔
پولیس حکام کے مطابق بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزمان کی تلاش کیلئے ڈی این اے کروائے جا رہے ہیں، ڈی این اے میچ ہونے کی صورت میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔