LIVE

محکمہ خوراک سے معاملات طے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

ویب ڈیسک
November 16, 2021
 

محکمہ خوراک نے دوسرے اضلاع سے 25 فیصد گندم کوٹہ اٹھانے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ منظورکرلیا ہے: فلور ملز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو

لاہور: محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان گندم کی فراہمی کا تنازع طے پاگیا۔

محکمہ خوراک سے معاملات طے پانے کے بعدفلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے پنجاب میں دی جانے والی ہڑتال کی کال مؤخر کردی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک نے دوسرے اضلاع سے 25 فیصد گندم کوٹہ اٹھانے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ منظورکرلیا ہے، اس لیے منگل کو ہڑتال کی کال مؤخرکردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر فوڈ وعدے کے مطابق کابینہ سے فوری منظوری لیں، آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے آج پھر اجلاس ہوگا۔