LIVE

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک
November 17, 2021
 

آئی سی سی نے بھارت کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اسپیل کو ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار دیا— فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے بھارت کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اسپیل کو ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔

شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن اسپیل نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ  پیھنکا تھا اور پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

کسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی یہ پہلی فتح تھی۔ اس کے بعد گرین شرٹس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں اپنے اگلے چاروں میچز جیتے اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوگئی جس کے بعد کینگروز نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو بھی مات دی اور پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنے۔