LIVE

فاسٹ بولر محمد عامر کورونا کا شکار

ویب ڈیسک
November 18, 2021
 

کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اس سال ٹی ٹین لیگ نہیں کھیل رہا: فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر محمد عامر  عالمی وبا کورونا کا شکار ہو گئے۔

محمد عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ کورونا کا شکار ہو گیا تھا لیکن اب بہتر ہوں، صحتیابی کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہی اس سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل رہا۔