LIVE

ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، ٹم پین قیادت سے دستبردار

ویب ڈیسک
November 19, 2021
 

آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل ٹیسٹ ٹیم قیادت سے دستبردار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو اسکینڈل کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ٹم پین کے خلاف نازیبا میسجز کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹم پین پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے دو روز قبل ہی انگلینڈ کے خلاف 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں ٹم پین کو کپتان اور پیٹ کمنز کو نائب کپتان مقرر کیا تھا۔